اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)کمشنران لینڈ ریونیوکوجائیداد120دن کیلئے بحق سرکارتحویل میں رکھنے کا اختیاردینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادیں رکھنے ،اثاثہ جات فروخت کرکے ملک سے فرار کی کوشش کرنے والے افرادکوروکنے کیلئے کمشنر ان لینڈریونیوکوجائیدادکی فروخت پرپابندی اورٹیکس وصولی تک اپنی تحویل میں رکھنے کا اختیاردینے کابھی فیصلہ کیاگیاہے ۔فنانس بل 2019کی شق 145کی نئی ذیلی شق5کی شمولیت کی منظوری لی جائیگی،کمشنران لینڈریونیوخفیہ اثاثے 120دن کیلئے تحویل میں لے سکے گا۔