لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی اچانک دورے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور پہنچ گئے ۔ انہوں نے شعبہ حادثات سمیت ہسپتال کی کئی وارڈز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی نگہداشت، ادویات کا چارٹ اور ڈاکٹرز کے وزٹ شیڈول کو چیک کیا۔ بعد ازاں کمشنر آصف بلال لودھی نے وارڈوں کی صفائی، ادویات کے سٹور روم اور ڈاکٹرز و سٹاف کے حاضری رجسٹر کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں لوگوں کی صحت کی نگہداشت پروگرام شامل ہے۔