اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارتی کرفیو توڑ کر بھارت کو فیصلہ سنا دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بدترین کریک ڈاؤن اور کرفیو جاری ہے ۔ بارہمولہ، کپواڑہ،بانڈی پورہ میں اضافی فوج تعینات کردی گئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ چھ روز سے مسلسل کرفیو کے باعث بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے درجنوں کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ، عالمی تنظیمیں بھارت کی غاصبانہ کارروائیاں رکوائیں۔ کرفیو کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں کشمیریوں نے بار نکل کر بھارتی آئین کو مسترد کردیا ہے ۔ بھارت کشمیر سے کرفیو ہٹا کر دیکھے اندازہ ہوجائے گا ۔ بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو دبا کر نہیں رکھ سکتا۔بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام کا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہا عالمی دنیا کو کشمیریوں کا قتل عام رکوانا ہو گا۔