لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر لاہور کے تمام محکمے خوبصورت لاہور کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی نے کہا ہے کہ خوبصورت لاہور کے تحت ایم سی ایل ریگولیشن ونگ نے مولانا شوکت علی روڈ اور جناح ہسپتال روڈ سے پوسٹرز صاف کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ جناح ہسپتال کے باہر سے ملبہ کو ایل ڈبلیو ایم سی نے اٹھا لیا ہے ۔ مین بلیوارڈ کے دونوں اطراف میں جھاڑیوں اور گھاس کی کانٹ چھانٹ مکمل کر دی گئی ہے ،کلمہ چوک بس سٹاپ، پی ٹی سی ایل آفس و دیگر کے گردونواح میں بھی جھاڑیوں کی چھٹائی مکمل کر لی ہے ۔