میانوالی،شیخوپورہ، کندیاں ، ڈی آئی خان، گجرات، اوکاڑہ ،فورٹ عباس،کامونکے (ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نمائندہ 92 نیوزتحصیل رپورٹر ،نامہ نگاران،مانیٹرنگ ڈیسک) کندیاں میں تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر ایمبولینس سے جاٹکرایا،تصادم کے نتیجہ میں ایمولینس میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد اور ڈرائیور موقع پر زندہ جل گئے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور کار میں ٹکر سے ماں،بیٹا اور 2 بیٹوں سمیت 6 افراد دیگر حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔کندیاں میں میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر گذشتہ رات ضلع بھکر سے راولپنڈی مریضہ کولے کر جانے والی ایمبولینس ہیڈ پکہ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنیوالاتیز رفتار ٹرالربے قابوہوکر ایمولینس سے جا ٹکرایا ۔تصادم اتنا شدید تھا کہ ایمبولینس ٹرالر سے ٹکرا کر سڑک کنارے گہری کھائی میں جاگری جس کے بعد ؎ایمبولینس میں موجودہ گیس سلنڈر اور فیول کی ٹینکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دونوں کاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے ایمبولینس میں سوار دو بچے 3مرد اور 4خواتین موقع پر زندہ جل گئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں محمد نوید، محمد ندیم ،غلام حسین،مریداں ،جویریہ،صبا،انشال ،تاجو شامل ہیں جبکہ ایک سالہ بچے کانام معلوم نہیں ہو سکا شامل ہیں ۔جاں بحق ہونیوالے تمام افراد ایک ہی خاندان ضلع بھکر کے نواحی علاقہ الف سیال بھکر نشیب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ نعشوں کے جل جانے کیوجہ سے نعشوں کی شناخت ناممکن ہوچکی جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور اور کلینر جائے حادثہ کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ کندیاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے 37 سالہ ڈاکٹر محمد نسیم کنڈی،اپنی والدہ ،اہلیہ 32 سالہ ایمن بی بی ،پانچ سالہ بیٹے موسیٰ ،ڈیڑھ سالہ بیٹے عیسیٰ ، دو بہنوں زیتون اورکلثوم کے ہمراہ اپنی کار میں آبائی گائوں جارہے تھے کہ پشہ پل کے قریب تیز رفتار بس کے ساتھ ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر نسیم ،والدہ ،دو بچوں ایک بہن زیتون سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق جبکہ اس ایک بہن کلثوم شدید زخمی ہوگئی۔ لالہ موسی کے ریلوے سٹیشن کے قریب معذور بیٹے کو بچاتے ہوئے 75 سالہ ذوالفقار سکنہ جھنگ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔اوکاڑہ میں 14سالہ محمد عبداﷲ،فورٹ عباس میں ٹیچرمحمد پرویز حادثات میں جاں بحق ہو گئے ۔گوجرانوالہ کا شہزاد اپنے چار سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران محمد اویس موٹر سائیکل سے گرکر دم توڑ گیا۔جی ٹی روڑ ریان پورہ کے ٹرک کے تصاد م میں کار سوار حسن جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی احمد شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔