ساہیوال؍ فیصل آباد؍کراچی؍سانگھڑ(ڈسٹرکٹ رپورٹر؍ 92نیوزرپورٹ؍سٹاف رپورٹر؍نامہ نگار)نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،حکومت نے مزید 20مدارس، 118 مساجد،34 سکولوں،68 ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا، 151 ایمبولینسز بھی انتظامیہ نیقبضے میں لے لیں۔ذرائع کے مطابق ساہیوال میں 3 مدارس، 8 ڈسپنسریاں اور 4 ایمبولینسز سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔فیصل آبادریجن میں 68ہسپتالوں، 30 سکولوں، 118 مساجد کا کنٹرول انتظامیہ نے سنبھال لیا، 147 ایمبولینسز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔سپیشل برانچ نے 189کالعدم جماعتوں کے ارکان کی فہرست بھی تیارکرلی ہے ،53افرادفیصل آباد،37 چنیوٹ،30ٹوبہ ٹیک سنگھ اور 68جھنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔کراچی میں 17 دینی مدارس اورمساجد کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا اور مشتبہ دینی مدارس اورمذہبی شخصیات کے خلاف مزید کارروائی کیلئے محکمہ اوقاف کے علماء اورافسران پرمشتمل کمیٹی قائم کردی۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ بڑے دینی مدارس اوررفاہی اداروں کے خلاف کل سے گرینڈآپریشن شروع کیاجائے گا۔ سانگھڑمیں جماعت الدعوۃ کے 4سکولوں کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا۔