اسلام آباد(نیوزرپورٹر) بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک 65 سالہ شہری شہید ہو گیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کونشانہ بنا کر بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش کرا دیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ، 65 سالہ شہری ذولفقار شہید ہوگیا، ذولفقار موجی نامی گاوں کا رہائشی تھا، دریں اثنا دفترخارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر بھرپور احتجاج کیا۔ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک (وزارت خارجہ) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا، بھارتی سفارتکار سے کہا گیا کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھاری ہتھیاروں سے شہری علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسز نے 2018 میں اب تک ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر 1900 بار فائر بندی سمجھوتے کی خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 31 بے گناہ شہری شہید اور 122 افراد زخمی ہوئے ۔ڈاکٹر فیصل نے کہا جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بناناانسانی وقار کے منافی اور عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔ ب