لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کیا۔آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا جب کہ کنسرٹ میں بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں۔اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈی پر وائرل ہوگئی۔