کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ کنول نذر خان نے کہا ہے کہ مختلف ڈراموں کی شوٹنگز چل رہی ہیں۔ منفرد قسم کے کردار کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں تاکہ اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کو متاثر کرسکوں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’آس‘‘آن ائیر ہوگیا ۔ ہدایتکار علی فرحان کی ہدایت میں بننے والے ڈرامے ’’آس‘‘ کی کہانی ثروت نذیر نے تحریر کی ہے ۔ ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے کا بہت عمدہ رسپانس مل رہا ہے اور ابھی بھی ڈرامے کی شوٹنگز چل رہی ہیں ، امید ہے ناظرین اس کو پسند کرینگے ۔