چوک بہادر پور(نامہ نگار)کنول ملک کا نیا گانا ’’101فیصد پیار جنڑے دا‘‘ ریلیزکر دیا گیا۔ سرائیکی فلموں کی نامور اداکارہ و گلوکارہ کنول ملک نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزریلیز ہونیوالے میرے گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ سونگ، میں بہت محنت کی ہے ، سونگ میں عباس دلاور خلیفہ اور عادل ملک کا بہترین کردار ہے جسے عوام نے بے حد پسند کیا ہے ۔مزید اورسونگز جلد ریلیز ہونگے ۔ میں 92نیوز کی شکرگزارہوں جنہوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ۔