کراچی (پ ر) بلقیس اور عبد الرزاق داؤد فاؤنڈیشن (بارڈ) پاکستان کے عوام کو کوروناکے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے ،بارڈ نے مختلف تنظیموں کی مدد سے 4500سے زائد خاندانوں کو کھانا اورراشن تقسیم کیا جبکہ طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچایا ، مختلف ہسپتالوں میں جراثیم کش سپرے بھی کرایا۔بارڈ فاؤنڈیشن نے فنڈ زاکٹھا کرنے کی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ڈونرز نے بڑھ چڑھ کر مدد فراہم کی۔ بارڈ فاؤنڈیشن نے شرکت گاہ، الخدمت فاؤنڈیشن، لمز، اخوت، سیلانی ویلفیئر فنڈ، مرڈو اور کرن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اقلیتی برادریوں سمیت 4500سے زائد خاندانوں کو کھاناوراشن تقسیم کیا، فرنٹ لائن ہیروز کو 1000سے زائد حفاظتی سامان اور ماسک پہنچائے ، مختلف ہسپتالوں میں جراثیم کش سپرے بھی کرائے گئے ۔ یہ کاوشیں پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ضرورت کے وقت لوگوں کو بروقت مدد حاصل ہو سکے ۔ اس موقع پر بارڈ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ممبر حبا داؤد کا کہنا تھا کہ ہم تعاون کرنے پر تمام ڈونرز اور شراکت داروں کے مشکور ہیں۔