کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) خودکش حملے میں شہیدہونے والے افراد کی تدفین کردی گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا،،وزیراعظم کادھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی کوخراج عقیدت تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے اسحاق آبادمیں مسجد کے اندر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اداکی گئی جس کے بعدہزاروں افراد کی موجود گی میں مختلف علاقوں میں تدفین ہفتہ کو کردی گئی، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اسحاق آباد دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلو م افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ، پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، ہفتہ کی صبح شواہد اکھٹے کئے گئے جبکہ خود کش حملہ آور کے اعضاء کو محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق شناخت کے لئے فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوایا جائیگا، ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 12افراد تاحال زیر علاج ہیں جن میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔