لائپزگ(ویب ڈیسک) جرمنی کے سائنسدانوں نے ڈیزائنر پروٹین سے ایک معذور چوہے کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنایا ۔ یہ چوہا حرام مغز پر چوٹ لگنے کے بعد چلنے پھرنے سے مکمل طور پر قاصر تھا کیونکہ اعصابی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا۔اس کے لیے خاص طور پر اعصابی سگنل دینے والا ’ڈیزائنر‘ پروٹین بنایا گیا اور اسے جانور کے دماغ میں ٹیکے سے ڈالا گیا۔ اس طرح چوہے کے بعض اعصاب بننے لگے اور پروٹین سازی کا عمل شروع ہونے لگا۔ یہ قدرتی پیپٹائڈ کا مصنوعی ورژن ہے جو خلیات کی ازسرِنو پیدا بھی کرتا ہے ۔ اس کے لیے جدید جینیاتی انجینئرنگ کو استعمال کیا گیا ہے ۔