کوئٹہ( 92 نیوزرپورٹ) سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلرگرفتارکرلیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے خروٹ آباد سے دہشتگردغلام فاروق کو گرفتارکرلیا،دہشتگرد سے بارودی مواد،ہینڈ گرنیڈ اوربال بیرنگ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،ملزم کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرنعمت اﷲ اورممتاز پہلوان کا ساتھی تھا۔