لاہور( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک مسائل کی آگ میں جل رہا ہے ۔ کوئی طبقہ حکومت سے مطمئن نہیں۔ عوام کی بے چینی کسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتی ہے ۔ حکومت کو ہوش سے کام لینا چاہئے ۔۔ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ ملک اس وقت شدید بیرونی خطرات سے دوچار ہے ۔ قوم مسائل کا حل چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر جانے والے جھوٹے ہیں۔ حکومت کو آذادی مارچ کے خلاف طاقت کا استعمال مہنگا پڑے گا۔