لاہور(سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے لیکن جماعت اسلامی کے ورکرز شہر بھر کے دیہاڑی دار اور مستحق لوگوں کی خدمت کے لیے دن رات مصروف عمل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت اسٹیشن پر دیہاڑی دار اور مزدوروں میں کھانا تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔