کوئٹہ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف رواے تی بلوچی لباس زیب تن کر جلسے میں شریک ہوئیں ،جب انہیں دعوت خطاب دی گئی ان پر گل پاشی کی گئی ، ’’ووٹ کو عزت دو نواز شریف کو رہا کرو ‘‘کے نعرے لگائے گئے ، مریم نواز شریف نے 27منٹ تک جلسے سے خطاب کیا انکے والد نواز شریف نے بھی ایوب سٹیڈیم میں 2دسمبر 2017کو خطاب کیا تھا مریم نواز کا یہ بلوچستان میں کسی بھی جلسے میں پہلا خطاب تھا ۔