کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں کرونا وائرس کا قرنطینہ مرکز بنانے اور تفتان میں موجود افراد کو کوئٹہ منتقل کرنے کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہر ہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما غلام بنی مری و دیگر نے کہا صوبائی حکومت تفتان میں قرنطینہ مرکزمیں موجود افراد کو کوئٹہ منتقل کر کے پورے شہر کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔تفتان سے کوئٹہ لا کر لوگوں کو رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔تفتان میں موجودافراد کو انکے آبائی علاقوں میں بھیجا جائے جبکہ کوئٹہ میں موجود قرنطینہ مرکز میں صرف کوئٹہ سے لائے جانے والے مریضوں کو رکھا جائے ۔