کوئٹہ، ہنگو ( مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے مشن چوک کے قریب دھماکہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ، حیدریمارکیٹ میںدھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ہنگو میں کربوغہ شریف میں بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ، 5کلو گرام بارودنا معلوم شرپسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ہنگو کے علاقہ کربوغہ شریف میں پانچ کلو بارودی مواد کوناکارہ بنادیا گیا،بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق بارودی مواد وحید اللہ نامی شخص کے گھرکے ساتھ نصب کیا گیا تھا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی کردی ۔ بارودی مواد ناکارہ