پشاور(نامہ نگار) کوہاٹ کے علاقہ سیدان بانڈہ میں واقع گھر میں زیر تعمیر ٹینکی گرنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے ، ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈاکٹر بانڈہ میں گھرمیں زیر تعمیر ٹینکی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے ، دو زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق گھر میں تعمیراتی کام ہورہا تھا اور چند ہی روز قبل وہاں اونچائی پر ٹینکی بنائی گئی تھی، بچے زیر تعمیر ٹینکی کے نیچے نہارہے تھے کہ ٹینکی گرگئی ،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا ۔ ٹینکی حادثہ