کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقعہ کوئلہ کان میں آتشزدگی کے باعث 12کانکن اندر پھنس گئے ۔ اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں واقعہ کوئلہ کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث کان میں کام کرنے والے 12مزدور اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کیلئے امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا رات گئے ریسکیو ٹیموں نے 1کانکن کو نکال لیا جبکہ آخری اطلاعات تک دیگر11کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔