کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اس سلسلہ میں صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ کے وقت سکیورٹی فورسزکاقافلہ گزررہاتھا،ایک موٹرسائیکل میں بم نصب کیاگیاتھا،3سے 4کلووزنی تھا،ہمارے 5جوان زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیاگیا،جب تک افغانستان کی حالت ٹھیک نہیں ہوتی ہم پر اثرات پڑتے رہیں گے ۔