لاہور اسلام آباد،کراچی، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ،سپیشل رپورٹر ،لیڈی رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 93افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ3191 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں متاثرین 228473جبکہ اموات 4712 ہو گئیں۔2419مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔مزید4736 مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی ۔ابتک129830 افراد صحتیاب ہو چکے ۔گذشتہ24گھنٹوں میں 25527ٹیسٹ کیے گئے ۔سندھ 92306،پنجاب81317، خیبر پختونخوا 27843، بلوچستان 10766، اسلام آباد13409، آزاد کشمیر1288 اور گلگت میں متاثرہ افراد کی تعداد 1545 ہو گئی ۔ پنجاب 1871 ، سندھ 1459 ،خیبر پختونخوا 1002،اسلام آباد130، بلوچستان 122، آزاد کشمیر 34اور گلگت میں 28مریض جان کی بازی ہار چکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا نے مزید2a7زندگیاں نگل لیں جبکہ 1020نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ۔ لاہور442، ننکانہ2،قصور 1،شیخوپورہ10،راولپنڈی114،جہلم9، اٹک 2،چکوال2،گوجرانوالہ 22، سیالکوٹ 15،گجرات60، منڈی بہاؤالدین 7،ملتان53،مظفرگڑھ 13،وہاڑی61، فیصل آباد48، چنیوٹ 1،ٹوبہ10،جھنگ1، رحیمیار خان 9، سرگودھا6، خوشاب1، میانوالی10،بہاولنگر 12، بہاولپور30، ڈی جی خان16، اوکاڑہ4،خانیوال 3،بھکر36،ساہیوال 15،پاکپتن2 اور راجن پور میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ ابتک 533040ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 44,671 ہو چکی ۔لاہورمیں کورونا کے باعث خاتون سمیت 4 افراد دم توڑ گئے ۔ سمن آباد کا 60 سالہ محمود لاہور ٹیچنگ ہسپتال رائیونڈ روڈ، چاہ میراں کی رہائشی 22 سالہ آسیہ میو ہسپتال، سمن آباد کا 75 سالہ رفیع میو ہسپتال، جبکہ راوی روڈ کا 48 سالہ مظہر سیلم لاہور ٹیچنگ ہسپتال رائیونڈ روڈمیں زیرعلاج تھے ۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج چشتیاں کا رہائشی حافظ حبیب جاں بحق ہو گیا۔نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج مزید 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔سندھ کی جیلوں میں ایک ہزار 196 قیدی کورونا کا شکار ہوچکے ،ایک قیدی جان کی بازی ہار چکا ۔محکمہ صحت کے مطابق 467 قیدی قرنطینہ میں ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ،ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ 4 ہفتوں بعد کوروناکاٹیسٹ منفی آیا ہے ،وہ جلدپلازمہ عطیہ کریں گے ۔ ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11496141 جبکہ اموات 535378 ہو گئیں۔ بھارت 23165نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، متاثرین کی تعداد7لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔پلازمہ تھراپی کے ذریعے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے کولکتہ کے نجی ہسپتال میں پلازمہ بینک بنایا جارہا ہے ۔نئی دہلی میں دس ہزار بستروں پر مشتمل مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ کیرالہ میں ایک سال تک کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔گھانا کے صدر کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود حفظ ماتقدم کے طور پر پھر سے دو ہفتے کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے ۔ماہرین کا کہنا ہے سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیلنے کی سطح خطرناک ہے ۔اسرائیلی حکام نے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کیے ۔برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈائون کے بعد تمام مساجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں۔ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مساجد انتظامیہ بخار کی جانچ، ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک یقینی بنا نے کی پابند ہو گی۔برطانیہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا،عوام نے طبی عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر ٹام جیفرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا ممکنہ طور پر چین سے نہیں ہوئی۔