کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے ولیج ایڈ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر رحیم عرف بابل عرف کیپٹن کو گرفتار کرلیا جس نے ہزارہ ٹاؤن میں ٹینکر بم دھماکے ،آئی جی پولیس کی رہائش گاہ،بی ایم سی اوربہادر خان وومن یونیورسٹی خودکش دھماکوں سمیت ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کی 9وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) اعتزاز گورایہ نے سیکٹر کمانڈر ایف سی کوئٹہ بریگیڈئر تصور ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول بھی برآمد ہوا ،اس موقع پر گرفتار دہشتگرد محمد رحیم کا اعترافی ویڈیو بیان بھی دکھایا گیا ۔