لندن(نیٹ نیوز)باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لئے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لئے زیادہ خطرہ ہے ۔ عامر خان نے کہا انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے ، جبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔