کوہاٹ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں۔ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لیے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے ۔سابق کپتان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے ۔