لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا، نااہل حکمرانوں نے اپنی نالائقیوں کی وجہ سے ملکی ساکھ کو زمین بوس کردیا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کواب گھر جانا ہوگا اس کا فیصلہ عوامی سطح پر ہو چکا ہے اور جعلی حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے ، چوری کے مینڈیٹ والے نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا، ڈیڑھ سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم ،جاوید اقبال ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ایک سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔