مکرمی! معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے وزیراعظم نے 15 اپریل 2020ء سے تعمیرات کی صنعت سے وابستہ تمام شعبوں کو اوپن کرکے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے‘ اسی طرح ایکسپورٹ انڈسٹری ‘ شیشہ بنانے والی فیکٹریاں ‘ سیمنٹ فرٹیلائز‘ ماحولیات کو خوشگوار بنانے والی نرسریاں ‘ پلمبر ‘ حجام ‘ الیکٹریشن ‘ زرعی مشینری کے الات فروخت کرنے والی فیکٹریوں اور دکانوں ‘ بھٹہ خشت ‘ ڈرائی کلینراور بلڈنگ میٹریل والی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے کر عوام الناس کے لیے کسی حد تک آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ اب کاروباری افراد ‘ صنعت کاروں ‘ دکانداروں اور تعمیرات سے وابستہ صنعتوںاور افراد کا فرض ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے اپنے علاقوں‘ دکانوں اور دفاترمیں کورونا وائرس سے بچائو کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا وقتاً فوقتا ًچھڑکائو اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی اس خطرناک وائرس سے بچائیں۔ (آویز نبی۔ لاہور)