اسلام آباد، لاہور، ملتان، واشنگٹن (جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر، صباح نیوز) کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 40 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات 10568ہو گئیں، 2007 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو گئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40ہزار 898کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 70لاکھ 43ہزار 604کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 2266مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،455445افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔ سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ24ہزار4متاثرہوچکے جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ44ہزار111ہے ،سندھ میں 3679اور پنجاب میں 4242 ، خیبر پختونخوا میں 1718اوراسلام آباد میں436اموات ہوگئیں،بلوچستان 187اورگلگت بلتستان 101اموات ہوئیں ۔ پنجاب میں کورونا کے 600نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق کورونا سے مزید21ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اموات کی کل تعداد4242ہو چکی ہے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور 370،راولپنڈی32، چنیوٹ17،وہاڑی 19، سیالکوٹ 12،بہاولپور6اورملتان میں 27، میانوالی2، ساہیوال2،قصور1،جھنگ 2،مظفر گڑھ 4،ٹوبہ5،ڈیرہ غازی خان 6اور فیصل آباد میں 44،گجرات 1،راجن پور 2،منڈی بہاؤالدین 4،شیخوپورہ 2،خانیوال 4،گوجرانوالہ 2اور رحیم یار خان میں بھی2،جہلم 12،سرگودھا7، خوشاب 2،ننکانہ 2،حافظ آباد 1،لودھراں 4،اوکاڑہ 2،چکوال 1اوربھکرمیں 3کیسز رپورٹ ہوئے ،برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ اور پوپ فرانسس نے بھی کورونا ویکسین لگو ا لی ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1922000ہو گئیں ، مصدقہ کیسز 8کروڑ93لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ تاحال سرفہرست ہے ، جہاں 3 لاکھ 74 ہزار 124 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز ریکارڈ 2لاکھ 90ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3676افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد اور ایک کروڑ4 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔ برطانیہ میں28 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور78 ہزار508 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں 25 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ٹوئٹر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی برطانوی اور امریکی کورونا ویکسین سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ متحدہ عرب امارات کی 10 فیصد آبادی کورونا ویکسین لگوا چکی ہے ۔ انڈونیشیا میں کورونا میں مبتلا ہونے سے خوف زدہ رئیس شخص رچرڈ ملجدی نے مسافر طیارے کی تمام نشستیں بک کروالیں۔