نیویارک( سپورٹس ڈیسک) امریکی ٹینس پلیئر فرانسس ٹیافو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، 22سالہ پلیئر جارجیا میں آل امریکن ٹیم کپ میں حصہ لے رہے تھے ۔ عالمی رینکنگ میں 81ویں نمبر کے کھلاڑی فرانسس ٹیافو نے پہلے راؤنڈ کا میچ جیت لیا تھا، اب کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ٹینس کھلاڑیوں میں نوواک جوکووچ، گریگور ڈیمٹروف، بورنا کورچ اور وکٹر ٹرائیکی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔