مکرمی! کرونا وائرس جیسی عالمگیر آزمائش میں پورا اترنے کے لیے ’’صبر‘‘ بہترین ہتھیار ہے۔ یعنی استقامت و تحمل تمام دنیاوی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ہر وقت یہ احساس رہنا چاہیے کہ ’’ہم اللہ کے ہی ہیں اور اس کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔‘‘ اللہ کا وعدہ ہے کہ اس صورت میں ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی اور اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی۔ موجودہ کیفیت میں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ساتھ ساتھ کمزوروں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں۔ وہ اپنے وعدے کے خلاف کبھی نہیں کرتا یہاں ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ مایوسی و بے دلی اللہ کو پسند نہیں۔ (محمد اسلم چوہدری‘ لاہور)