واشنگٹن(ویب ڈیسک) عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں پوری دنیا میں فیس ماسک کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں بہت سے ممالک کو ماسک کی قلت کا بھی سامنا ہے لیکن اب امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے کووڈ-19 فیس ماسک کو سانپ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس سے آپ کورونا وائرس سے تو نہیں بچ سکتے لیکن اسے فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے سانپ کی کھال سے بنا فیس ماسک 90 ڈالر جب کہ مگر مچھ کی کھال سے بنا ماسک 120 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔