ساؤتھمپٹن(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر پلیئر محمد حفیط کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر قرار دے دیا گیا۔بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والے محمد حفیظ کے لیے خطرہ ٹل گیا، حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں سکواڈ میں شامل کر لیا۔