واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کے بحری بیڑے روزویلٹ کے کپتان بریٹ کوزئیرکو کورونا وائرس کیخلاف مدد مانگنے پر انکے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ بحری بیڑے کے اہلکاروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انہوں نے ہائی کمانڈ کو مدد کیلئے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دستے حالت جنگ میں نہیں ہیں، انہیں مرنے سے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے ، خط میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے امریکی بحریہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری تھامس موڈلے نے کہا کہ کپتان بریٹ نے انتہائی غلط اندازہ لگایا،خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ گویا نیوی انکے سوالات کے جواب نہیں دے رہی، کپتان کو یہ خط میڈیا میں لیک کرنے کے الزام میں نوکری سے ہٹایا گیا ہے ۔