لاہور(کلچرل رپورٹر)یوٹیوب پر ویڈیوز سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ یشما گل نے دنیا بھر میں ہلاکت خیزی پھیلانے والے وائرس کوروناسے متعلق شعور بیدارکرنے کے لیے گانا ریلیز کردیا، معروف اداکارہ کا یہ گانا ایسے وقت میں ریلیز کیا جارہاہے کہ جب ملک بھر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔اداکارہ کی جانب سے گانے کا یہ فیصلہ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھ کر کیا گیاہے جس میں وہ عوام الناس کو مہلک وائرس سے ہونے والی تباہی سے متعلق خبر دار کرنا چاہتی ہیں، اس گیت کے ساتھ مناظر میں ایسی ویڈیوز شامل کی گئیں ہیں، جس میں کسی انسان کی بات چیت شامل نہیں ہے ، مگر اداکارہ کوفون پر ہرایک کومہلک وائرس سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے سنا جاسکتا ہے ۔