لندن(نیٹ نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا سے مدد مانگ لی۔ برطانیہ میں کورونا وباکی دوبارہ لہر آنے اور حکومتی اقدامات پر جمائما نے اپنے ٹویٹ میں ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید اورطنز کا نشانہ بنا یا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔