تہران(نیٹ نیوز)کوروناکیخلاف سرگرم ڈبلیو ایچ او ملازمین سائبر حملوں کا شکارہوگئے ،ایران نواز ہیکروں نے آرگنائزیشن ملازمین کی ای میل ہیک کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایرانی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کے ملازمین کے ذاتی ای میل ہیک کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے ۔ ایرانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے اس طرح کے من گھڑت جھوٹ تیار کیے جاتے ہیں۔ ایران خود ہیکنگ اور خوفناک سائبر حملوں کا شکار رہا ہے ۔