لاہور(92 نیوزرپورٹ ، آن لائن ) پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے 48 ڈاکٹر وں نے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر استعفیٰ دیدیا۔ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ڈاکٹرز حفاظتی سامان اور سہولیات مہیا کرنے کامطالبہ کر رہے ہیں تاہم ان کے مطالبات نہ ماننے پر پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیدیا۔ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔میو سپتال 14، جناح ہسپتال 7، چلڈرن ہسپتال 6، جنرل ہسپتال 3، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، سول ہسپتال بہاولپور، یکی گیٹ سپتال، سروسز ہسپتال اور لیڈی ایچی سن 2،2 ،کوٹ خواجہ سعید، شاہدرہ ٹیچنگ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال کے 1،1 ڈاکٹر نے استعفیٰ دیا۔ ڈی جی خان ہسپتال کے 4 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے پنجاب کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ ہے ، 20 فیصد ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔