لندن (سپورٹس ڈیسک ) معروف انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب انہیں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوچکا ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے کلب 142سال پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تیسری سہ ماہی کے نتائج افشا کیے جس میں بڑے پیمانے پر نقصان ظاہر کیے گئے اور آئندہ سہ ماہی میں مزید بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔کلب کے مالیاتی معاملات کے سربراہ کلف میٹی نے کہا کہ اگر انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن مکمل ہو گیا تو بھی ٹی وی ریونیو کی مد میں 2 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا جبکہ مارچ کے تین ہفتوں میں کلب کے 9 میچ ملتوی ہونے سے کلب کو اضافی 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔