لاہور، اسلام آباد،ملتان ،کراچی (رپورٹنگ ٹیم، نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 4087نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 8929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔ ملک بھر میں مصدقہ متاثرین 221896 جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد113623 ہوگئی ۔ سندھ 89225، پنجاب 78956 ، خیبرپختونخوا 27110، بلوچستان 10666، اسلام آباد 13195، آزاد کشمیر میں 1160 اور گلگت میں متاثرہ افراد کی تعداد1524 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ہلاکتوں کی تعداد 4551 ہوگئی ۔ پنجاب 1819 ،سندھ 1437، خیبرپختونخوا 983 ، بلوچستان 122، اسلام آباد 129، آزاد کشمیر 33،گلگت میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22941 ٹیسٹ کئے گئے ، ابتک 1350773 ٹیسٹ کئے جاچکے ۔ ملک کے 729 ہسپتالوں میں 4614 کورونامریض زیر علاج ہیں۔ 436 مریض وینٹیلیٹرزپر ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 1216نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ لاہور 878، ننکانہ2،قصور2،شیخوپورہ 16،راولپنڈی 97،جہلم4،چکوال1،گوجرانوالہ 12،نارووال 7،گجرات46،حافظ آباد4، منڈی بہاؤالدین3،ملتان18،وہاڑی10، فیصل آباد45، ٹوبہ3،جھنگ9، رحیمیارخان 9،سرگودھا12،میانوالی 5، بہاولپور5،لودھراں 3، ڈی جی خان 5،لیہ5، اوکاڑہ 10اور پاکپتن میں 3کیس رپورٹ ہوئے ۔کورونا سے 35 مزید اموات ہوئیں ، کل تعداد1819 ہو چکی ۔ ابتک517838ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ صحتیاب افراد کی تعداد 33786 ہو چکی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں10027 ٹیسٹ کیے گئے ، 1496 کیس سامنے آئے جبکہ مزید 22 مریض انتقال کرگئے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور انسانی زندگیاں بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ انہوں نے کہابخا ر ہونے پرٹیسٹ کرایا جومثبت آگیا جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ۔اللہ کے فضل سے خود کو بہتر اور توانا محسوس کررہا ہوں۔پمز ہسپتال میں زیرعلاج آزاد کشمیر کا ڈاکٹر اخلاق کورونا کیخلاف جنگ میں جان کی بازی ہار گیا۔سول ہسپتال کراچی میں بچوں کے آئی سی یو کے انچارج ڈاکٹر آفتاب کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مزید علاقے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دیدی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق شہر کے 7 مزید علاقوں کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے سیل کیا جائے گا۔ ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، چونگی امرسدھو، جوہر ٹاؤن سی بلاک اور گرین ٹاؤن شامل ہیں، واپڈا ٹاؤن اور ای ایم ای کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی ہے ۔ کراچی کے 4 اضلاع کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔ ضلع جنوبی ،غربی اورکورنگی میں دو ہفتے جبکہ ضلع ملیر میں صرف 5 روز لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی تاہم بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس پرپابندی برقرار رہے گی۔کراچی کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 6 اضلاع کی مختلف یوسیز میں گزشتہ 14 روز سے سمارٹ لاک ڈائون نافذ تھا جسے گزشتہ شب ختم کردیا گیا۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد11102984جبکہ اموات526586ہو گئیں۔بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 22231 مریض سامنے آ گئے ۔ حکام نے بتایا تاج محل کو آئندہ ہفتے سے کھول دیا جائے گا۔سعودی عرب میں متاثرین 2لاکھ سے بڑھ گئے ۔شہزادہ سلطان مرکز نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے ۔امریکہ میں یوم آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔اٹلی نے 11 امریکی سیاحوں کو ملک داخلے سے روک دیا ۔ برطانیہ میں سکول ستمبر سے حفاظتی انتظامات کیساتھ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ابوظہبی میں احتیاطی تدابیر کیساتھ چند مقامات پر ساحل اور پارک کھولدئیے گئے ۔ وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر سٹیفن ہان نے کہا ہے امریکہ رواں برس کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں کورونا ویکسین بنا لے گا۔عالمی ادارہ صحت نے حکومتوں سے کہا ہے نیند سے بیدار ہو کر ہوش میں آئیں اور کورونا کے پھیلاؤ کے زمینی حقائق کا ادراک کریں،اعدادوشمار جھوٹ نہیں بولتے ،عالمی وبا پر قابو پانے میں ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، بصورت دیگر ہمیں خوفناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑیگا۔