اسلام آباد،لاہور ،کراچی ،نیویارک ( خبر نگار خصوصی،جنرل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ،92نیوزرپورٹ ) کورونا کے سبب مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 1974افرا د میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، لاہور کے مزید 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا ،برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پرسفری پابندیوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی گئی ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 929 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہو گئی ، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 15فیصد ہے ،کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک میں سب سے زیادہ شرح اموات پنجاب میں رپورٹ ہونے لگی پنجاب میں شرح اموات 5.33 فیصد تک پہنچ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 3900 ہو گئی ۔ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث سی اے اے پاکستان نے پروازوں پر عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کردی ، نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں پر 29دسمبر تک عارضی پابندی عائد کی گئی تھی ، مدت میں اب 4جنوری تک توسیع کردی گئی ۔ لاہور کے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا جو 19 جنوری تک نافذ رہے گاجوہرٹاؤن کے ایف ٹو، جی تھری کی 1۔1 گلی، عزیز بھٹی زون کے علاقہ کنال کالونی کی ایک سٹریٹ،عسکری ایٹ اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ کی 1،1 گلی بند رہے گی ،ڈی ایچ فیز ون، عسکری ٹین کی 1،1 گلی، ڈیوائن گارڈن، والٹن روڈ کی 1،1 گلی، سپر ٹائون ڈی ایچ اے فیز ون، تھری کی1،1 گلی، ڈی ایچ اے فیز تھری اور سوئی گیس سوسائٹی کی1۔1 گلی ، ڈی ایچ اے فیز فائیو کی 2، فیز فائیو کی 1 گلی، ڈی ایچ اے فیز فائیو سٹریٹ نمبر 8، ڈی ایچ اے فیز ایئر ایونیو کی سٹریٹ نمبر سات ، شادمان کالونی ون کی سٹریٹ ون ، ویلنشیا ٹاؤن جی بلاک، محلہ چھمبیاں والا کھوہ کی 1 گلی، اقبال ٹاؤن راوی بلاک اور رچنا بلاک کی سٹریٹس بند کی گئیں ۔ علامہ اقبال ٹاؤن کے خیبر بلاک کی 1، بھلہ سٹاپ ملتان روڑ کی مین سٹریٹ، سمن آباد کی اونچی گراؤنڈ این بلاک کی 1 سٹریٹ ، علامہ اقبال ٹاؤن کے پاک بلاک کی دو گلیاں ، نیلم بلاک نزد مدنی مسجد کی دو گلیاں،رضا بلاک کی 2، مسلم ٹاؤن کی 1 گلی، باغبانپورہ عنایت واہگہ کی 1 اور معیز ٹاؤن کے جہلم بلاک کی سٹریٹ ٹو بند کی گئی ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن محمد عثمان نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹور نٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ڈاکٹر علی رزاق کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے جبکہ 817 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کراچی کے ضلع غربی کی 7یوسیز میں سمارٹ لاک ڈائون نافدکردیاگیا۔ دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتیں 1771884ہوگئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ 11لاکھ42 ہزار سے تجاوز کر گئے ،برطانیہ میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی اب تک 70752افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز22لاکھ88ہزار ہو گئے ۔ عمان نے آ ج سے اپنی زمینی ،فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ حکومت نے کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے آمد و رفت پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے جرمنی میں نئے کورونا انفیکشن اور اموات کی بڑی تعداد کا ذمہ دار ریاستی وزرائے اعلیٰ کو ٹھہرایا ہے ۔ سویڈش حکومت نے کورونا کیخلاف اقدامات کے تحت شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور عوامی مقامات بند کرنے کیلئے نیا ’’قانون وبا‘‘ پیش کر دیا ہے ۔بیلجیئم میں عوام کو ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کر دیا گیا،آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں سال نو پر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ، متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کے ویزوں میں توسیع کردی ۔