مکر می!ہما رے معا شر ے میں بسنے و الے نوجو انو ں کے لئے مسلسل گھر پر و قت گز ارنا بے حد مشکل ہے کیو نکہ بہت سے نو جو انو ں کو بغیر و جہ کے بھی گھو منا پھر نا بہت پسند ہے ان کے لئے لاک ڈائون کے دن کسی عذاب سے کم نہیں ہیں۔میر ی ان نو جو انو ں سے د ر خو است ہے کہ آپ سا را سال گھو متے پھر تے ہیں خو ب انجو ائے کر تے ہیں اور یہ آ پ کا حق ہے مگر کچھ دیر کے لئے سو چیں کہ جان سے ز یا دہ دنیا میں کو ئی چیز قیمتی نہیں ہے وہ کہتے ہیں نا جان ہے تو جہان ہے۔ کورونا کا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ گزشتہ روز امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا ٹیسٹ ہوئے جس میں ہر تین میں سے ایک فرد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ دوسری طرف یورپ میں مریضوں کی شرح کم ہو رہی ہے۔ جبکہ پاکستان میں بھی اس کی شرح بڑھ رہی ہے جو کہ قابل تشویش ہے۔ حفظ ماتقدم کے طور پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو اس وقت سیاست کو ایک طرف رکھ دینا چاہئے اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس کے تدارک کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ لہذ ا انسا نی جا ن سے ز یا دہ اہم دنیا میں اور کچھ نہیں ہے۔اس مو قع پر جو بھی صبر و بر داشت سے کا م لے گا اور گھر پر ہی ر ہے گا تو وہ کو رونا و ائر س سے محفوظ ہو جا ئے گا۔ (فر حا ن ایو ب ۔ لا ہور)