اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ ،نئی دہلی (وقائع نگا ر،جنرل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا صورتحال بہتر ہئی ،مزید 8اموات ،330 نئے کیسز سامنے آئے ،248873 افراد صحتیاب ہوگئے ،امریکی اخبار میں کورونا کیسز میں کمی کو عمران خان کی کامیاب حکمت عملی قراردے دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 26 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے ۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے 248873 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ، اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد172 25 ہے ۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد280029 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں093 2 ، بلوچستان میں 11774 ، گلگت بلتستان میں180 2 ، اسلام آباد میں 15076 ، خیبرپختونخوا میں223 34 ، پنجاب میں197 93 اور سندھ میں 121486 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد984 5 ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں4،سندھ میں ایک ،خیبرپختونخوا میں 2، گلگت بلتستان میں ایک جاں بحق ہوگیا۔ اب تک ملک بھر میں مختص 735 ہسپتالوں میں ایک ہزار 595 مریض زیر علاج ہیں۔ادھر پنجاب میں عید کے تینوں دنوں میں 324 کیسز اور 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں تعداد93,197 ہو گئی۔جولائی میں پنجاب میں کورونا وائرس میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ صرف 17372 افراد کورونا کا شکار ، 413 افراد ہلاک ہوئے ۔ جون میں 50445 افراد مرض کا شکار ہوئے تھے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے 219 نئے کیسز کی تشخیص کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 121705 تک پہنچ گئی ہے ۔بلوچستان حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی،17 اگست تک جار ی رہے گا۔دریں اثنا امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈا ئون کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ پاکستان میں اموات اور نئے کیسز میں ریکارڈ80 فیصد کمی آئی ۔پاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سے وبا پر قابو پانے والا ملک بن چکا ہے ۔ کیسز کی تعداد 7000 یومیہ سے گرکر553پرآگئی۔اخبار نے دیگر ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسے وقت میں وبا پر قابوپانے میں کامیاب ہوا ہے جب امریکہ جیسی سپر پاور اس پرقابو پانے میں مشکلات کا شکار ہے ۔پاکستان کے مشرقی ومغربی ہمسا ئے بھارت اورایران اب بھی بڑے پیمانے پر کیسز کا شکارہورہے ہیں۔اخبارکے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈا ئون کی حکمت عملی کامیاب رہی، انہوں نے غریبوں کا خیال رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کونظرانداز کیا۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا۔ ادھر دنیا میں مریضوں کی تعداد 18359066 اور ہلاکتوں کی تعداد694980 ہوگئی ،11551958مریض شفایاب ہو گئے ہیں ۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4813647 7 اور158365 ہلاکتیں ہیں۔برازیل میں03300 27 متاثرین اور 94130 اموات ہیں۔روس میں50870 8 مریض اور 14128 اموات ہوچکی ہیں ۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46201 ہو گئی ہے جبکہ 304695 افراد متاثر ہیں۔ بھارت میں ایک دن میں 54 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آ نے سے تعداد اٹھارہ لاکھ اور اموات 38 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اورتامل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت بھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔ریاست اترپردیش کی خاتون وزیر کورونا سے ہلاک ہو گئی ۔وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش زیرعلاج ہیں۔ ادھر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے ۔