لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ مجموعی طور پر 35 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس سیل اور 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانوں و سٹوروں اور 2 ریسٹورنٹس کو سیل کرایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 23 دکانوں و سٹوروں کو سیل کرایا۔