ماسکو (نیٹ نیوز) روس میں کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور اب حکومت نے یکم جون تک شادی کرنے اور طلاق دینے یا لینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت انصاف نے ملک بھر میں علاقائی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ یکم جون تک کوئی بھی شادی یا طلاق رجسٹرڈ نہیں کی جائیگی۔واضح رہے روس میں طلاق کی شرح کافی بلند ہے اور تقریباً 60 فیصد شادیاں طلاق پر ختم ہوتی ہیں۔