کولمبو (نیٹ نیوز )سری لنکا میں حکام کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں جلانے کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں تاہم وہاں رہنے والی مسلم برادری کا کہنا ہے اس وبا کو بہانہ بناتے ہوئے ان کیساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔اسلام میں لاش کو جلانے کی ممانعت ہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرا دی اور اس کی سماعت 13 جولائی سے شروع ہوگی۔ سری لنکا میں صحت کے سب سے اہم عہدیدار ڈاکٹر سگاتھ سماراویرا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حکومتی پالیسی ہے کہ کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو جلایا جائے گا ۔