اسلام آباد،لاہور ،برازیلیا، واشنگٹن، تہران، نئی دہلی( خبر نگار خصوصی،جنرل رپورٹر،صباح ،این این آئی) ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 افراد دم توڑ گئے ، 903 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ،دنیا بھر میں کورونا کے شکار افراد کی تعدادایک کروڑ 74لاکھ سے تجاوز کرگئی،برازیل کے صدر کے بعد خاتون اول بھی وائرس کاشکار ہوگئیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے ۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز سامنے آگئے ،تعداد873 90 ، ہوگئی ،سندھ میں مزید 489 نئے کیسز سے تعداد120550 ہوگئی ، خیبر پختونخوا میں 33958 ، بلوچستان میں 11732 ، اسلام آباد میں014 15 ، آزاد جموں و کشمیر073 2 اور گلگت بلتستان میں2105 ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے ۔دریں اثنا دنیا بھر میں کورونا سے 677717 اموات ہوچکی ہیں اور 17529139افراد متاثر ہوئے جبکہ 10978329 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ویتنام میں کورونا سے پہلی موت واقع ہوگئی ۔امریکہ میں کورونا س متاثرین کی تعداد 4637985 ہو گئی ہے اور155285اموات ہوچکی ہیں۔برازیل میں13000 26 افراد متاثر اور 377 91 اموات ہوئی ہیں۔روس میں کورونا سے 8 لاکھ 34 ہزار 499 افراد متاثر ہیں اور اموات کی تعداد 13 ہزار 802 ہو گئی ہے ۔برطانیہ میں اموات کی تعداد999 45 ہو گئی،2301 30 متاثر ہیں۔ بھارت میں ایک روز میں کورونا کے 079 55 کیسز رپورٹ جبکہ 779 افراد ہلاک ہوئے ہیں مریضوں کی مجموعی تعداد38871 16 ہوگئی ۔ویتنام میں کورونا وائرس سے پہلی موت واقع ہوگئی ہے ۔ادھر برازیلین صدر بلسونارو کے بعد خاتون اول 38 سالہ مشعل کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔امریکا کے ممتاز سیاستدان اور سابق صدارتی امیدوار74 سالہ ہرمین کین کورونا کے سبب ہلاک ہوگئے ۔ایرانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر علی لاری جانی ایک بار کوونا سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ وائرس کا شکار ہو گئے ہیں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔