واشنگٹن ، لندن، روم، میڈرڈ (92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی ، نیوزایجنسیاں) دنیا بھر میں کوروناوائر س سے ہلاکتیں 46ہزار جبکہ متاثرین 9لاکھ سے بڑھ گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے مزید4,086 افراد ہلاک جبکہ66,731 نئے کیس سامنے آگئے ۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 46,388 ہوگئی۔متاثرہ ممالک اور علاقوں کی تعداد203ہو گئی جہاں متاثرین کی تعداد925,050 ہو گئی جن میں سے 193,431 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ34,935 کی حالت تشویشناک ہے ۔اٹلی727،سپین667،امریکہ 605، برطانیہ 563،فرانس509،ایران 138،نیدرلینڈز134، بلجیم123 ، جرمنی 123،ترکی 63،سویڈن59،سوئٹزرلینڈ55 ، پرتگال27،27،بھارت23، انڈونیشیا21،آسٹریا18،آئرلینڈ، ایکواڈور،الجیریا، ڈنمارک14،14،پولینڈ،رومانیہ، 10، 10،چیک ریپبلک،پیرو، فلپائن8،8، روس،کینیڈا، چین7، 7، سعودی عرب، مصر،لکسمبرگ، ڈومنیکن ریپبلک،6،6، ناروے ،سربیا، برازیل 5،5، ہنگری،چلی 4،4، ہنڈوراس، جنوبی کوریا،یوکرائن، اسرائیل 3،3،عراق، ملائشیا، تھائی لینڈ، لبنان، انڈورا،یو اے ای، برکینافاسو،مقدونیہ2،2،مالی، ٹوگو، بنگلہ دیش، ڈری آر سی، بولیویا، بیلاروس، سینیگال، قبرص، یوراگوئے ، مالودوا، قازقستان، سلواکیہ، بلغاریہ، مراکو، ایسٹونیا،ارجنٹائن، میکسیکو،آسٹریلیا، یونان،سری لنکا، موریشس،کولمبیا میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ امریکہ20,575،سپین6,256،جرمنی5968 ،فرانس4,861، اٹلی4,782 ، برطانیہ4,324 ، ایران2,988،ترکی2,148،بلجیم1,189،نیدرلینڈز1,019، کینیڈا877،پرتگال 808،سویڈن512، روس440،بھارت میں 601نئے کیس سامنے آگئے ۔امریکہ میں متاثرین 2لاکھ سے تجاوز کر گئے جبکہ سپین ایک لاکھ سے زائد متاثرین ولاتیسراملک بن گیا۔ کانگو کے سابق صدر 81 برس کی عمر میں پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ۔صومالیہ کے سابق وزیراعظم نور حسن کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ،83سالہ نور حسن لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔فٹبال کلب مارسے کے سابق صدر بھی چل بسے ۔ لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق افسرسیدسلیم کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔سربیا کے وزیر ماحولیات برانیسلاو برازچ،جنوبی افریقہ کی مشہور سائنسدان اور خواتین کو ایڈز سے بچانے کیلئے ہمہ گیر تحقیق کرنے والی پروفیسر گیتارام جی اور معروف امریکی ٹی وی پروڈیوسر ماریہ مرسیڈر بھی کرونا سے ہلاک ہو گئیں۔ایک امریکی فوجی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 700 سے زائدفوجی متاثر ہو چکے ۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس روز ویلٹ پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہو چکے ۔بیڑے کے کمانڈر نے اعلی قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کیلئے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔دوسرے امریکی بحری بیڑے رونالڈ ریگن پر بھی کئی اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔ کیلیفورنیا کی جیلوں سے 3500 قیدیوں کو جیل رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے نئے عالمی اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق جرمن صدر نے متعدد ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس وبا سے سبھی متاثر ہوئے ہیں لہذا اس کا ملکر مقابلہ کیاجانا ضروری ہے ، اس مہلک مرض نے کسی امیر یا غریب ملک کو نہیں بخشا۔اقوام متحدہ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات نہ کئے تو دنیا بھر میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔کرغزستان کے وزیر صحت کولوپونابائف اور ڈپٹی وزیراعظم امور بیکووا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ناکافی اقدامات کی بنا پر فارغ کر دیا گیا۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود سعودی عرب نے تیل کی ریکارڈ پیدوار شروع کر دی، گزشتہ روز ایک کروڑ 88 لاکھ بیرل تیل نکالا گیا۔اریٹیریا نے 21روز اور سیرالیون نے 3روز کیلئے لاک ڈاؤن کر دیا۔