لاہور( آن لائن )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کے محبوب کا ارشاد ہے کہ جہاں وبائی مرض دیکھو، وہاں سے ایسے بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہوں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے ، کورونا سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر توبہ کی ضرورت ہے ، ایک دوسرے سے لڑائیاں ختم کریں،عملی طور پر اپنے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی معافی مانگیں، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں، سیاسی جماعتوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔مولانا طارق جمیل نے تبلیغی جماعت کے ارکان کو بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ہر قسم کے حکومتی اقدامات کی پیروی کریں ، اس وبا کا سامنا مسلمان اور غیر مسلم دونوں کو ہے ، ہم کسی پر الزام نہیں لگا سکتے ۔