لاہور، اسلام آباد، نئی دہلی ، نیویارک ( جنرل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ ،نیوزایجنسیاں) ملک میں کورونا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4109 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ مریض 854240 جبکہ مجموعی اموات18797 ہو گئیں ۔فعال کیس 82731 جبکہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ایک دن میں 4957 مریض صحتیاب ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48103 ٹیسٹ کئے گئے ۔پنجاب 60، سندھ 24،خیبر پختونخوا 25،اسلام آباد 4 ،بلوچستان 3 آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں ۔پنجاب میں 1817 کیس رپورٹ ہوئے ۔ لاہور 791، ننکانہ 18، قصور 28، شیخوپورہ 15، راولپنڈی 104، جہلم 7، اٹک 2، چکوال 6، مظفرگڑھ27، حافظ آباد 14 ، گوجرانوالہ 28 ،سیالکوٹ11، نارووال 1، گجرات 27، منڈی بہاؤالدین 22، ملتان 178، خانیوال 22، راجن پور 8، لیہ 3، ڈیرہ غازیخان9، وہاڑی 21 ، فیصل آباد 161، چنیوٹ 15، ٹوبہ 13، جھنگ 28 ، رحیمیار خان 26 ، سرگودھا 56، میانوالی 32، خوشاب2، بہاولنگر 6، بہاولپور57، لودھراں 7، بھکر 49، ساہیوال 13، پاکپتن 3 اوراوکاڑہ میں 7 کیس سامنے آئے ۔ لاہور میں مزید 20 اموات ہوئیں۔لاہورمیں 240 مریض وینٹی لیٹرز، 520 ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور253 آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 4750 بیڈ جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں917 بیڈ خالی ہیں۔ پنجاب میں لاک ڈائون سے متعلق نوٹیفکیشن جای کر دیا گیا ۔تمام قسم کی منڈیاں جیسا کہ غلہ منڈی،سبزی پھل اور مویشی منڈیاں، آٹو ورکشاپ،تیل کے ڈپو، یوٹیلیٹی سروسز،ڈرائی کلینر،لانڈری، کورئیرسروسز کو بھی صبح نو بجے سے شام چھے بجے تک کام کی اجازت ہو گی ۔فارما سوٹیکل صنعت اور سے ملحقہ پیکنگ اور پرنٹنگ، میڈیکل حفاظتی سامان بنانے والے ، آکسیجن کی صنعت سے متعلقہ سپلائیز اور سٹوریج، کھانے پینے اوردودھ کی صنعت اور ڈسڑی بیوشن، فلور ملز، شوگر ملز ،زرعی صنعت، کھاداور سپرے کی دکانیں، ایکسپورٹ سے متعلقہ صنعت، پولٹری کی خوراک بنانے والی صنعت کوبھی استثنیٰ ہو گا ۔ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ہاؤس آفیسرزکی ہاؤس جاب میں 2 ماہ کی توسیع کر دی ۔ لاہور میں آرمی،رینجرز اور پولیس کے دستوں نے فلیگ مارچ کیا۔ گشت کے دوران کورونا لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی پرکاروائیاں بھی کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے انارکلی اور اچھرہ بازار کے دورے کیے اور سٹال بند کرادیے ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 10گاڑیوں کو بند کرا دیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے ۔کمشنر لاہورسکواڈنے اردو بازار میں دکان، گلبرگ میں سیلون، لکشمی چوک میں ہوٹل سیل کردیا۔ سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔ ٹرانسپورٹ، محافل اور بیوٹی پارلر بند رہیں گے ۔ صرف میڈیکل سٹور کھولنے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا کی صورتحال پرغور کیا گیا۔ این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کئے گئے تھے لیکن اب 23 مئی تک بند رہیں گے ۔ کوویکس پروگرام کے تحت برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار400خوراکوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹویٹ میں کہا وبانے ہمیں دور کر دیا لیکن ایکدوسرے کے باہم قریب بھی لائی ، ویکسین کی پہلی کھیپ کی پاکستان پہنچ چکی ۔ادھر دنیا بھر میں متاثرین15.81 کروڑ ، ہلاکتیں 32.92 لاکھ سے بڑھ گئیں۔ بھارت میں 409300کیس جبکہ 4133ہلاکتیں ہوئیں۔اداکارہ کنگنا رناوت اور نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپربلے باز ٹم سیفرٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ۔کرناٹکا میں کل سے 2 ہفتوں کا لاک ڈائون ہوگا ۔ برطانیہ نے ترکی، مالدیپ اور نیپال کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیاجبکہ 17 مئی سے شہریوں کو 12 ممالک کے سفر کی اجازت دیدی۔ان ممالک میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، سنگا پور ،پرتگال، اسرائیل، برونائی، آئس لینڈ اور جبرالٹر شامل ہیں، گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔